جنریٹر اور یوپی ایس کے استعمال میں کمی، سولر پینل کی مانگ بڑھ گئی
کراچی (صباح نیوز) بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے یو پی ایس اور جنریٹر کی افادیت میں کمی کے بعد سولر پینل کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے-عوام بجلی اور گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید گرمی سے بچنے کے لئے بجلی کے متبادل ذرائع استعمال کرتے ہیں۔ ان میں یوپی ایس اور جنریٹرز کا کردار اہم ہے لیکن یہ دونوں بھی بجلی اور گیس کے محتاج ہیں اور جب بجلی اور گیس کا کال پڑا ہو تو گرمی سے کیسے بچا جائے۔ پاکستان میں اوسطا 16 گھنٹے سورج کی روشنی موجود ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق شمسی توانائی کو استعمال کرکے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے اوقات میں گھر کا ایک کمرہ روشن کرنے کے لئے سولر پینل کے سب سے چھوٹے سسٹم کو انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم الیکٹرک آلات کا استعمال زیادہ ہو تو اس سسٹم کو وسعت دینی پڑتی ہے۔ سولر سسٹم کے استعمال میں اضافے کے پیش نظر کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے آلات میں پنکھے، بلب اور روم کولر بھی دستیاب ہیں۔