نارووال: پنجاب حکومت کی طرف سے 225 بیواؤں میں مویشیوں کی تقسیم
لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے نارووال کے دیہات میں 225 بیواؤں میں 150 جھوٹیاں/ ویہڑیاں اور 75 بھیڑیں مفت تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر احسن اقبال تھے۔ ان کے ہمراہ ایم پی اے راناعبدالمنان، سید نجف اقبال ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر نارووال، سردار عاشق حسین ڈوگر ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک، شوکت علی چیمہ ای ڈی اوزراعت، ڈاکٹر غلام محمد گل ڈائریکٹر سمال ڈیری ہولڈر گوجرانوالہ، ڈاکٹر اقبال شاہد ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) بھی موجود تھے۔