• news

حکومت کی طرف سے سی این جی سٹیشنز کھولنے کا اعلان قابل تحسین ہے: شجاع انور

لاہور (نیوز رپورٹر) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیپٹن (ر) شجاع انور نے وزیر پٹرولیم کی جانب سے پنجاب میںاسی ہفتے سی این جی سٹیشنز کھولنے کے اعلان پر کہا کہ اس سے کروڑوں افراد کو ریلیف ملے گا۔ پنجاب کا سی این جی سیکٹر گزشتہ چھ ماہ سے بند ہے جبکہ سینکڑوں سٹیشنز کی بندش کو ایک سال ہونے کو آیا ہے۔ اس موقع پر وزیر پٹرولیم کی یقین دہانی سے سی این جی مالکان، ملازمین اور عوام کا حوصلہ بلند ہوا۔ انھوں نے کہا کہ مالکان اپنے بند سی این جی سٹیشن چلانے کی تیاری شروع کریں اور عوام و ٹرانسپورٹر جنھوں نے سی این جی کٹس نکلوا لی تھیں دوبارہ سستا اور ماحول دوست ایندھن استعمال کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن