پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے انتخابات‘ کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے کاغذات جمع کرانے کی گذشتہ روز آخری تاریخ تھی جس میں صدر قاضی محمد آصف سمیت سینئر نائب صدر، نائب صدر اور سیکرٹری کے عہدہ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے جس کے لیے کسی دوسرے امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ اگلی چار سالہ نو منتخب عہدیداران میں قاضی محمد آصف صدر، محمد شفیق (کوئٹہ بلوچستان) سینئر نائب صدر، محمد اقبال جونیئر نائب صدر جبکہ میاں عبدالباری (خانیوال پنجاب) سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ نو منتخب عہدیداران نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 30 جون کو ہونے والے انتخابات میں سید فیصل صالح حیات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مکمل سپورٹ کا یقین دلایا ہے۔