سٹریٹجک پالیسی یا ویژن 2020 ناکام منصوبہ ہے: محمد الیاس
لاہور (نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سٹریٹجک پالیسی یا ویژن 2020 مکمل طور پر ناکام منصوبہ ہے۔ اگر یونیورسٹی کے طلبا ہی اتنے قابل ہیں تو پھر آکسفورڈ یا کیمبرج یونیورسٹی سے بہتر تعلیم کہاں سے ملتی ہے کیا انگلینڈ میں کرکٹ کا کام ان جامعات کے طلبا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے مشورہ نہیں کیا پھر یہ کیسی پلاننگ ہے جنہوں نے ساری عمر کھیل کے میدانوں میں گذاری ہے انہیں کرکٹ کیا کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر کا کہنا تھا کہ ویژن 2020 اور سٹرٹیجک پالیسی کی سربراہی کی ذمہ داری جس کو دی گئی ہے اسکا کھیل سے کیا تعلق ہے۔ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا کا کریڈٹ صرف یہ ہے کہ وہ نجم سیٹھی کے خاص بندے ہیں۔ وژن 2020 وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔ اس کام کے لئے کسی تجربہ کار‘ ماہر اور بہترین سابق کرکٹر یا بہترین منتظم کی خدمات حاصل کرنی چاہیں ناواقف لوگ مسائل حل نہیں کر سکتے۔