زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ، فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
لاہور(نامہ نگار/سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)لا ہور پو لیس نے زمبابوے کر کٹ ٹیم کے دورہ پا کستا ن کے لئے سیکو رٹی کے فو ل پر وف انتظا ما ت کو حتمی شکل دید ی۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے ٹیم جہا ں جہا ں سے گز رے گی وہا ں کر فیو کا سماں ہو گا جبکہ قافلے کی فضائی نگر انی بھی کی جا ئے گی۔ زمبابوے کر کٹ ٹیم کے ہو ٹل اور سٹیڈ یم کے قریب عا رضی ہیلی پیڈ بنائے جا ئیں گے جبکہ ارد گر د کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے آ نے کی اجا زت نہیں ہو گی ۔پو لیس نے ہیلی کا پٹر کی فر اہمی کے لئے وزارت داخلہ سے رجو ع کر لیا اور ز مبا وے ٹیم کی آ مد کے مو قع پر 3ہز ار پو لیس اہلکا ر اور ایلیٹ فو رس کی گا ڑ یا ں تعینا ت ہو ں گے ۔واضح رہے کہ زمبا وے کی کر کٹ ٹیم 19مئی کو پا کستا ن کے دورے پر پہنچے گی اور تین ون ڈے انٹر نیشنل اور دو ٹی ٹو نٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے گی ۔دورے کے پہلے مر حلے میں 2ٹی ٹو نٹی انٹر نیشنل 22اور24مئی کو کھیلے جا ئیں گے جس کے بعد 26مئی ،29مئی اور31مئی کو ون ڈے انٹر نیشنل ہو ں گے ۔یہ تما م میچز قذ افی سٹیڈ یم لا ہور میں کھیلے جا ئیں گئے اور زمبا وے کی ٹیم یکم جو ن کو میچ کھیل کر وطن واپس روانہ ہو جا ئے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان17 مئی کو متوقع ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے بعد ہوم سیریز کے لئے ٹیم کا سلیکٹرز کے لئے درد سر بن چکا ہے۔ ٹیم کی سلیکشن کے لئے کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے سری لنکا میں قومی اے ٹیم کی کاکردگی کا جائزہ لیا ۔