پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 20 کلومیٹر ریس
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 20 کلومیٹر سائیکل ریس ہوئی جس میں درجنوں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پہلی پوزیشن شمعون مسیح، دوسری محمد اشفاق اور تیسری محمد کاشف نے حاصل کی۔ افتتاح انٹرنیشنل سائیکلسٹ استاد محمد جمیل سینڈو نے کیا جبکہ صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان نے انعامات تقسیم کئے۔ ججز کے فرائض شہزادہ بٹ، شفیق ببی، امجد خان اور احسن عباس نے ادا کئے۔