آل پاکستان رانا سرمد فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ گیپکو نے جیت لیا
مریدکے (نامہ نگار) گ دوسرا آل پاکستان رانا سرمد تنویرفلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) فٹبال ٹیم نے حیدری فٹبال ٹیم مریدکے کو ایک گول سے شکست دے کر جیت لیا۔ رانا تنویر حسین نے جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپے ٹرافی جبکہ رنراپ ٹیم کو تیس ہزار روپے اور ٹرافی پیش کی۔ اس موقع پر مریدکے فٹبال اکیڈمی کیلئے ایک کرو ڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔