• news

پاکستان واحد ملک ہے جہاں تقرریاں، تبادلے سیاسی بنیادوں پر ہوتے ہیں: عبدالقادر بلوچ کا سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں اعتراف

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سیفران کی وزارت کا کام صرف قبائلی علاقوں تک محدود ہے۔ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن (سیفران)کے اجلاس میں وفاقی وزیر کے سیدھے سادھے فوجی طرز کے جواب نے کمیٹی ممبران کو خاموش رہنے پر مجبور کر دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس میں سرکاری ملازمین کے تقرریاں اور تبادلے سیاسی بنیادوں پر ہوتے ہیں۔ ملازمین کے تبادلے سرکاری سطح پر ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن