گوادر پورٹ سے پہلی بار برآمدی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی: کامران مائیکل
گوادر (این این آئی) ملک کی اہم بندرگاہ گوادر پورٹ نے پہلی بار کام شروع کردیا۔ پورٹ پر لنگر انداز جہاز، برآمدی سامان لیکر ملائشیا اور چین جائیگا۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کے مطابق اکنامک کوریڈور کی واحد بندرگاہ فعال کردی گئی اورگوادر پورٹ سے پہلی مرتبہ برآمدی سامان کی ترسیل کا کام شروع ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زنگ جنگ سونگ جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے، جہاز برآمدی سامان لیکر ملائیشیا اور چین جائیگا۔ اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ 18 مئی کو دوسرا جہاز بھی گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگا۔