جارج گیلوے کا شکست تسلیم کرنے سے انکار پاکستانی ناز شاہ کی جیت چیلنج کرنے کا فیصلہ
لندن (آن لائن + بی بی سی) برطانیہ کی رسپیکٹ پارٹی کے جارج گیلوے نے حالیہ عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی پاکستانی نژاد ناز شاہ سے شکست کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیلوے کو ناز شاہ کے ہاتھوں بریڈ فورڈ ویسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جارج گیلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس نتیجے کو کالعدم قرار دینے اور ناز شاہ کو نااہل قرار دینے کے لیے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ جارج گیلوے کا کہنا ہے ’میرے علم میں آیا ہے کہ ان انتخابات میں پوسٹل بیلٹنگ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ ہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں جو اس پٹیشن کا حصہ ہوں گی جس میں ہم بریڈ فورڈ ویسٹ کے انتخاب کے نتیجے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کریں گے۔‘ اس شق کا تعلق انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لیے غلط بیان دینا ہے۔ گیلوے نے کہا ’ناز شاہ کی جانب سے ایشین ٹی وی شو پر اردو میں ایک الزام لگایا تھا جو نہ تو سچ ہے اور نہایت ہی سنجیدہ نوعیت کا ہے۔‘