آنجہانی نارویجن سفیر اپنے آخری سفر میں ایک ناول کا مطالعہ کرتے رہے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں ناروے کے سفیر جو جمعہ کے روز ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں مارے گئے، اسلام آباد سے گلگت تک کے سفرکے دوران ایک ناول کا مطالعہ کرتے رہے ان کے ایک قریبی سفارت کار نے بتایا کہ ناروے کے سفیر نے آخری سفر میں تمام تر توجہ کتاب پر مرکوز رکھی انہوں نے بہت کم گفتگو کی۔