• news

محمد رفیق رجوانہ کا بطور گورنر ملنے والی تنخواہ گلاب دیوی ہسپتال کیلئے وقف کرنیکا اعلان

لاہور(فرخ سعید خواجہ) نئے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے حکمنامے میں بطور گورنر ملنے والی تنخواہ وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب و صوبائی صدر مسلم لیگ میاں محمد شہباز شریف کی پیروی کرتے ہوئے لاہور کے خیراتی ہسپتال گلاب دیوی ہسپتال کے لئے وقف کردی ہے ۔انہوں نے گورنر ہائوس کے ذمہ دار عملے کو بتایا کہ ان کی فیملی گورنر ہائوس میں قیام نہیں کرے گی بلکہ ذاتی گھر میں ہی اپنی رہائش جاری رکھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن