• news

گوجرانوالہ بورڈ کا انٹرمیڈیٹ انگلش پارٹ ٹو سیکنڈ ٹائم کا پرچہ گروپ فرسٹ میں تقسیم ہونے پر منسوخ، انکوائری شروع، 24 مئی کو دوبارہ ہوگا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سالانہ امتحان انٹرمیڈیٹ 2015ء کے سلسلہ میں گرلز ڈگری کالج وزیرآباد سٹی کے امتحانی مرکز میں نگران عملہ کی غفلت سے انگریزی پارٹ ٹو کا پرچہ جو گروپ سیکنڈ میں ہونا تھا گروپ فرسٹ میں کھول دیا گیا جس کی اطلاع کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرمحمد تنویر ظفر سنگرا کو ملی جنہوں نے معاملہ چیئرمین بورڈ پروفیسر محمداسلم سیکھوکے نوٹس میں لایا۔ چیئرمین بورڈ نے کنٹرولر امتحانات کو مذکورہ امتحانی مرکز کا فوری معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جن کی رپورٹ پر انہوں نے جائزہ لیتے ہوئے گوجرانوالہ بورڈ کی حدود میں گروپ سیکنڈ میں شامل امتحان ہونے والے جملہ اُمیدواران کا انگریزی پارٹ سیکنڈ کا وہ پرچہ جو 11 مئی کو گروپ سیکنڈ میں ہورہا تھا، کو منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ 24 مئی بروز اتوار بوقت 1:30 بجے بعداز دوپہر (گروپ سیکنڈ) میں لینے کا فیصلہ کیا علاوہ ازیں نگران عملہ، ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر اور ریذیڈنٹ انسپکٹرکو بورڈ کی جانب سے دی گئی امتحانی ڈیوٹیز سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تین سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دیدی جو معاملے کی مکمل انکوائری کرکے اپنی رپورٹ چیئرمین کو دو روز کے اندر پیش کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن