• news

سپریم کورٹ: پی پی 97 گوجرانوالہ کے34 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 گوجرانوالہ کے 34 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمشن کو انتخابات کرانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار اشرف وڑائچ کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمشن کو حلقہ کے 34 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے مخالف امیدوار ناصر چیمہ کی طرف سے مبینہ دھاندلی کی شکایت پر 34 حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نے اپیل دائر کی تھی عدالت نے ان کی یہ اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ای پیپر-دی نیشن