جوڈیشل کمشن کے قیام کیخلاف دائر پٹیشن کی جلد سماعت کی درخواست منظور
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے انتخابات میں دھاندلی کا جائزہ لینے والے جوڈیشل کمشن کے قیام کے خلاف دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لئے درخواست منظور کرلی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے متفرق درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار اظہر بٹ ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ دھاندلی کا جائزہ لینے کے حوالے سے قائم کمشن کا قیام آئین سے متصادم ہے۔ الیکشن ٹربیونلز کی موجودگی میں دھاندلی کا جائزہ لینے کے حوالے سے کوئی بھی کمشن قائم نہیں کیا جا سکتا۔