• news

’’شہبازشریف نے سولر منصوبے میں 2 ارب روپے بچا کر شاندار مثال قائم کی ہے‘‘ ارکان پارلیمنٹ کی مبارکباد

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو بھکر سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے ارکان اسمبلی نے ملاقات کے دوران قائداعظم سولرپارک بہاولپور میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کے افتتاح پر اور اس منصوبے میںقومی خزانے کے 2 ارب روپے بچانے پر مبارکباد دی۔ ارکان پارلیمنٹ نے شہباز شریف کی صوبے میں توانائی منصوبے لگانے اور بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی شبانہ روز کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں جس تیز رفتاری کے ساتھ توانائی کے حصول کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن