• news

جوڈیشل کمشن نے سندھ ہائی کورٹ کے دو ججوں کی تقرری مسترد کر دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جوڈیشنل کمشن نے سندھ ہائی کورٹ کے دو ججز کی تقرری کو مسترد جبکہ ایک جج کو مستقل کرنے اور ایک جج کی مدت ملازمت میں ایک سال کو توسیع کی سفارش کر دی ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشنل کمشن کا اجلاس ہوا اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز وزیر قانون پرویز رشید‘ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ بینچ اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چار ججز کا معاملہ زیر غور آیا کمیشن نے جسٹس محمد اقبال نقوی کو مستقل کرنے جبکہ جسٹس سید سعید الدین کلہوڑو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی۔ کمشن نے جسٹس شہاب سرکی اور جسٹس محمد عامر رضا نقوی کے ناموں کو مسترد کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن