• news

ذوالفقار مرزا جو کر رہے ہیں وہ سیاست نہیں بے ہودگی ہے: شرجیل میمن

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے ذوالفقار مرزا جو کر رہے ہیں وہ سیاست نہیں بے ہودگی ہے۔ آصف زرداری، فریال تالپور، مکیشن چاولہ پر ذاتی حملے کر رہے ہیں۔ ذوالفقار مرزا جس کے ساتھ تھے آج ان کو گالیاں دیتے ہیں۔ جو اپنے دوستوں کا نہ ہو سکا وہ کسی کا کیا ہوگا۔ مرزا الزامات لگا کر دانستہ حکومت کیخلاف چارج شیٹ بنا رہے ہیں۔ اس طرح کی چارج شیٹ مختلف ادوار میں پہلے بھی بنائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن