• news

حیدر آباد: دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے تینوں بچوں کی نعشیں نکال لی گئیں

حیدر آباد (صباح نیوز) حیدر آباد میں دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی نعشیں نکال لی گئیں۔جاں بحق بچوں میں دوسگے بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روزپرانا ہالہ کے مقام پر دریائے سندھ میں تینوں بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے، ڈوبنے والے آفتاب،اسد اور غفار کی عمریں 09 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ گزشتہ روزمقامی غوطہ غوروں اور ریسکیو ٹیم کو ناکامی کے بعد پاکستان نیوی کی ٹیم نے بچوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن