• news

عمران کو بجلی بنانے سے نہیں روکا پارلیمنٹ گرانے کی کوشش کرنیوالے اب اسی سے مانگنے آگئے: پرویز رشید

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو گرانے والے آج اسی سے مانگنے آگئے۔ خیبر پی کے پیسے مانگنے سے پہلے وصول کردہ رقم کا حساب دے۔ خیبر کے پی کے حکومت ترقیاتی بجٹ کا چالیس فیصد بھی خرچ نہیں کرسکی،عمران کو کس نے منع کیا ہے کہ خیبر پی کے میں بجلی پیدا نہ کریں اپنے تحفظات کے لئے عمران خان کو پارلیمنٹ کی اہمیت محسوس ہوئی۔ عمران پارلیمنٹ کی چھتری کو عوام کے سروں سے ہٹانے کی بات بند کریں۔ منگل کو خیبر پی کے کے ارکان اسمبلی کی طرف سے پارلیمنٹ ہائوس تک پیدل مارچ اور دھرنے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردنیں ناپنے کی باتیں کرنے والے آج ہماری جیبیں ٹٹول رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی پارلیمنٹ گرانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ پارلیمنٹ گرانے والے اسی سے مانگنے آرہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن