• news

ٹاپ ٹینس سٹارز نے چہرے بگاڑ کر سب کے دل جیت لئے

روم(سپورٹس ڈیسک) اطالوی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دورے پر موجود خواتین ٹینس کھلاڑیوں نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ دلچسپ مقابلے میں اپنے چہروں کو اس انداز سے بگاڑا کہ دیکھنے والے بھی ایسی شوخ اداؤں کے گرویدہ ہو گئے۔عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، ماریا شیراپوا سمیت ٹینس کی حسینائوں نے شکلیں بنانے کے معاملے میں مہارت دکھائی۔ حسینائوں نے خوش ہونے کا انداز، غصے کے تاثرات، مسکرانے کا ایکشن اور روتی شکل بنانے کا ایسا مظاہرہ کیا کہ لوگوں کے چہرے ایسے کھلکھلا اٹھے کہ ہنسی رکنے ہی نہ پائی۔

ای پیپر-دی نیشن