• news

قومی سینئر والی بال چیمپئن شپ میں مزید 3 میچوں کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری 48 ویں قومی سینئر والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ واپڈا، پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ میں گذشتہ پہلا میچ واپڈا اور اے جے کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا ٹیم نے تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ اس کی کامیابی کا سکور 25-15، 25-20 اور 25-13 رہا۔ دوسرا میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب نے سندھ کو تین صفر سے زیر کیا۔ پنجاب کی کامیابی کا سکور 25-19، 25-16 اور 25-21 رہا۔ تیسرے میچ میں بلوچستان نے سخت مقابلے کے بعد خیبر پی کے کو تین صفر سے زیر کیا۔ بلوچستان ٹیم کی کامیابی کا سکور 25-23، 25-23 اور 26-24 رہا۔ چیمپئن شپ میں آج مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن