اچھا ساتھی کھلاڑی مل گیا، ملک کیلئے زیادہ کامیابی حاصل کروں گا : اعصام الحق
لاہور (نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر) ایک سال بعد کسی بھی ٹورنامنٹ میں کامیابی سے اعتماد بہتر ہوا ہے۔اے ٹی پی چیلنجز کپ میں فتح سے آئندہ کے مقابلوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا جذبہ بڑھا ہے۔ان خیالات کا اظہار ٹینس سٹار اعصام الحق نے فرانس سے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے مشکل وقت گذرا ہے۔میرا اچھا پیئر بن گیا ہے۔ خواہش ہے ملک کیلئے زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کروں۔فتح اپنی فیملی اور اپنے پرستاروں کے نام کرتا ہوں۔ میں پاکستان اور دنیا بھر میں میری کامیابی کیلئے دعائیں کرنیوالے تمام افراد کا بہت مشکور ہوں۔ خواہش ہے کیریئر میں اس کھیل کو اپنے ملک میں عروج پر دیکھوں اور ٹینس پاکستان کا مقبول کھیل بنے۔