• news

محمد عامر نے آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شمولیت کو ہدف بنا لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔ محمد عامر پر 2010 میں ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ سپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ توجہ آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں واپسی پر مرکوز ہے۔عامر پر پابندی کا خاتمہ ستمبر میں ہونا ہے لیکن آئی سی سی نے رواں سال جنوری میں سزا میں نرمی کرتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن