• news

ہاکی کے فارورڈ کھلاڑی عمر بھٹہ زخمی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کے فاروڈ کھلاڑی عمر بھٹہ ہوباٹ میں کھیلی جانے والی چار ملکی ہاکی سیریز میں زخمی ہو گئے، اگلے ہفتے کوریا میں کھیلی جانے والی سیریز اور اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ عمر بھٹہ آسٹریلیا میں گردن پر ہاکی لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے، شدید تکلیف کے باعث ٹیم ڈاکٹر اسد عباس نے قومی کھلاڑی کا آسٹریلیا میں ہی ایم آر آئی سکین کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن