• news

نیشنل آرچری چیمپئن شپ جون میں ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) چوتھی نیشنل آرچری چیمپئن شپ جون میں ہوگی۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وسال محمد خان کے مطابق چیمپئن شپ میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان پولیس، پاکستان ائرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپی کے، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں۔ باقاعدہ تاریخ کا اعلان چند روز میںکیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن