• news

وفاقی سیکرٹری ریلوے نے ایم این اے سے ناروا سلوک پر قائمہ کمیٹی میں معافی مانگ لی

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف اور استحقاق نے صوبائی سیکرٹری فوڈ اور وفاقی سیکرٹری ریلوے کے ارکان پارلیمنٹ سے ناروا سلوک کے معاملے کو ایک ہفتے تک ملتوی کر دیا اور انکوائری کی رپورٹ طلب کر لی۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین چوہدری اسد الرحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہواجس میں نواب یوسف تالپور کی جانب سے تحریک استحقاق جمع کروانے پر چیئرمین نے سندھ کے سیکرٹری فوڈ کے ناروا سلوک پر وفاقی سیکرٹری کو ایک ہفتہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ وفاقی سیکرٹری برائے ریلوے پروین آغا نے ناروا سلوک پر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی سے معافی مانگ لی تاہم کمیٹی ارکان نے مستقبل میں ایسے معاملات کی روک تھام کیلئے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر دیا جس پر چیرمین کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے اگلے اجلاس تک موخر کر دی۔ کمیٹی کے رکن یوسف تالپور کی شکایت پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ کوالٹی منیجر نے آپکے لاجز میں اے سی تبدیل نہیں کیا جبکہ صرف کاغذوں کے اندر تبدیل کیا ہے اس پر بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن