داعش کیلئے جنگجو بھرتی کرنے کی کوشش امریکی خاتون کو ساڑھے چار سال قید
واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کی ایک عدالت نے ایک خاتون کوشدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق وشام’’داعش‘‘ کی حمایت اور تنظیم کیلئے جنگجو بھرتی کرنے کی کوشش کے الزام میں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاست ورجینیا کی 29 سالہ ہیتھر الیزابیتھ کوفمان پر امریکی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ غلط بیانی کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔