• news

جلد جعلی اسمبلی گرنے والی ہے ایاز صادق کی کرسی ڈگمگا رہی ہے: اسد عمر

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما  اسد عمرنے کہا ہے کہ بہت جلد جعلی اسمبلی گرنے والی ہے، سپیکر ایاز صادق کی کرسی ڈگمگارہی ہے وہ گزشتہ روزتحریک انصاف لاہور کے دفترمیں منعقدہ نیا پاکستان کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان، شعیب صدیقی،راشد ریاض، ثانیہ کامران و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شرکا میں   جمشید اقبال چیمہ ، میاں یامین ٹیپو، میاں جاوید علی ، فرخ جاوید مون، خواجہ جمشید امام ، نوشین حامد معراج، ڈاکٹر زرقا تیمور، فرحت شاہد، میاں محمد افتخار، میاں طارق، نوشیل بدر، شیخ عامر نمایاں تھے ۔اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عبدالعلیم خان نے  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران ٹائیگر فورس  لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی منظم ہورہی ہے اور بہت جلد10ہزار نوجوانوں پر مشتمل آئی ٹی ایف کا کنونشن منعقد ہوگا جس سے عمرا ن خان خطاب کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن