پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا: ایوب نقوی
لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے نائب صدور اور سینئر کارکنان حسن ایوب نقوی، یامین خان آزاد نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور نے بہت کم عرصہ میں غریب عوام میں انسانی حقوق کی آگاہی مہم چلائی ہے معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات ظلم و تشدد ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں گے اور پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کا بھرپور دفاع کریں گے۔