حکومت مضاربہ کیس کے مرکزی کرداروں کو بے نقاب کرے : مولانا عاصم مخدوم
لاہور (خصوصی نامہ نگار)حکومت مضاربہ کیس کے مرکزی کرداروں کو بے نقاب کرئے ،بعض عناصر حکومت پر دباؤڈال کر اس کیس کو دبانا چاہتے ہیں ،ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (س)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانامحمدعاصم مخدوم نے جامع مسجد کبریٰ نیوسمن آباد لاہور میں مضاربہ کیس کے متاثرین کے ایک اعلیٰ سطح وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ اسلامی لبادہ اوڑنے والے گروہ نے600ارب روپے کابڑافراڈ کیاہے۔