اوورسیز کمشن پنجاب رواں ماہ مڈل ایسٹ میں روڈ شو منعقد کر ے گا ،افضال بھٹی
لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان کے تمام فارن آفسز /سفارتخانوں میں اوورسیز کمیشن پنجاب کے کمیپلنٹ ڈیسک اور فوکل پرسن کی تعیناتی جلد مکمل ہو جائے گی اور رواں ماہ اوور سیز کمیشن پنجاب مڈل ایسٹ میں روڈ شو کا انعقاد کرے گا -اس کا فیصلہ سپیشل اسسٹنٹ برائے وزیر اعظم پاکستان طارق فاطمی سے کمشنر اوور سیز کمشن پنجاب افضال بھٹی کی سر براہی میںوفد سے ملاقات کے دوران کیا گیا -ملاقات کے دوران ڈی جی اوور سیز کمشن پنجاب نے کمیشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-افضال بھٹی نے ملاقات کے دوران کہا کہ کمیشن کو مزید فعال بنانے کے لئے پاکستان کے تمام فارن آفسز /سفارتخانوں میں او پی سی پنجاب کے کمپلنٹ ڈیسک قائم کئے جائیں اور تمام سفارتخانوں میں اوورسیز کمیشن پنجاب کے لئے فوکل پرسن تعینات کئے جائیں تا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات اور مسائل کو براہ راست اوورسیز کمیشن پنجاب کو ارسال کیا جاسکے۔