• news

حاجی اطہر عزیز انتقال کر گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماحاجی اطہرعزیز وفات پا گئے ہیں۔نمازجنازہ آج بدھ کو صبح دس بجے مرکزی عید گاہ سمبڑیال روڈ ڈسکہ سٹی میں ادا کی جائے گی۔انہوں نے سوگواران میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ وہ جماعۃ الدعوۃ کے شعبہ ڈیف اینڈ ڈمب کے دعوت و اصلاح کے ناظم تھے۔پروفیسرحافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، حافظ عبدالرحمان مکی،پروفیسر ظفر اقبال، حافظ عبدالغفار المدنی، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد، مولانا نصر جاوید، مولانا ابوالہاشم، محمد یحییٰ مجاہدو دیگر نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن