رائے پور پولیس کا انڈین پریمیئر لیگ کی چیئرلیڈرز کے کمروں پر چھاپہ‘تلاشی ‘پوچھ گچھ
رائے پور(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی شہر رائے پور کی پولیس نے انڈین پریمیئر لیگ کی چیئر لیڈر کے ہوٹل کے کمروں میں چھاپہ مار جس کی وجہ سے وہ پریشانی میں مبتلا ہو گئیں ۔پولیس نے بغیر وارنٹ کے ہوٹل کے کمروں کی تلاشی لی‘پولیس نے ایک گھنٹہ تک چیئر لیڈڑز سے پوچھ گچھ کی اور اسے معمول کے مطابق قرار دیدیا۔زیادہ تر لڑکیو ں کا تعلق آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ہے۔پولیس نے لڑکیوں کے کمروں پر دستک دیکر باہر بلایا اور تفتیش کی۔لڑکیوں نے بتایا کہ یہ سرا سر زیادتی ہے کہ ہمیں بغیر کسی وجہ سے پریشان کیاجارہاہے ۔ ہما رے ایونٹ منیجر سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا تھا ۔ہمارے پاس ورک پرمٹ ہے اور بالی ووڈ سے بھی منسلک ہیں ۔بھارت میں پہلے کبھی بھی ہمارے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔جب سے میچ فکسنگ کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے چیئرلیڈرز کو مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔سٹی پولیس کوتوالی سرکل سپرنٹنڈنٹ انشومان سنگھ سسوڈیا نے بتایا کہ پولیس نے کمروں کی تلاشی لی اور لڑکیوں سے پوچھ گچھ کی۔یہ معمول کی بات تھی۔