کمال الدین ٹیپو پیمرا کے قائم مقام چیئرمین مقرر، نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد (آئی این پی ) پولیس گروپ کے گریڈ 21کے آفیسر کمال الدین ٹیپو کو پیمرا کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیاگیا۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا، اس سے قبل پولیس گروپ کے ہی ریٹائرڈ سینئر آفیسر پرویز راٹھور قائم مقام چیئرمین پیمرا کے فرائض انجام دے رہے تھے، انکی ریٹائرمنٹ کے بعد کمال الدین ٹیپو کو قائمقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔