• news

سپریم کورٹ: دو ججز کی عدم موجودگی پر آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے18 ویں اور 21 ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت دو ججز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیر تک کے لئے ملتوی کر دی۔ جسٹس گلزار احمد کے بھتیجے کی وفات اور جسٹس اعجاز چوھری طبی معائنہ کے لئے اے ایف آئی سی گئے ہوئے تھے۔ فل کورٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مقدمے کی سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن