این اے 128، پی پی 160 کا ریکارڈ بھی تصدیق کیلئے نادرا اسلام آباد بھجوا دیا گیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور میں حلقہ این اے 128 اور پی پی 160 کا ریکارڈ بھی نادرا سے تصدیق کیلئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے، الیکشن ٹربیونل نے نادرا حکام کو حکم دیا ہے کہ ووٹوں کی تصدیق کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کی جائے۔ این اے 128 میں تحریک انصاف کے امیدوار کرامت کھوکھر نے مسلم لیگ ن ایم این اے افضل کھوکھر جبکہ پی پی ایک سو ساٹھ میں پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر نے مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔ نادرا انسپکشن کیلئے کرامت کھوکھر نے انیس لاکھ چالیس ہزار جبکہ ظہیر عباس کھوکھر نے تیرہ لاکھ سینتیس ہزار روپے پراسیس فیس، ٹرانسپورٹیشن کی مد میں بھی دو لاکھ اکہتر ہزار روپے ادا کئے ہیں۔ ووٹ بھجوانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ علی شہزاد کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی مگر ان کی غیر موجودگی کے باعث انتخابی مواد لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے اسلام آباد بھجوایا۔