• news

کندھ کوٹ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، خوشحال ایکسپریس کی بوگی الٹ گئی، 5 افراد زخمی

کندھ کوٹ (نوائے وقت نیوز) کندھ کوٹ میں بخشا پور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے خوشحال ٹرین ایکسپریس کی ایک بوگی بھی پٹری سے اتر گئی۔ دھماکہ خیز مواد ریلوے ٹریک پر نصب کیا گیا۔ ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی۔ دھماکے کے وقت خوشحال خان ایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن