بگٹی قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے مشرف کو مشروط مستقل استثنیٰ دیدیا
کوئٹہ (آئی این پی+ نوائے وقت نیوز) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آفتاب احمد لون نے کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی استدعا کی گئی۔ آفتاب شیرپائو کے وکیل نے بھی اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی۔ جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کو حاضری سے مشروط مستقل استثنیٰ دے دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو جب بھی طلب کیا گیا انہیں پیش ہونا پڑیگا۔ عدالت نے سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی۔