گوجرانوالہ: دوران ڈرائیونگ فون سننے پر وزیر مملکت کے بیٹے کا چالان، ادائیگی کی بجائے گاڑی چھوڑ کر چلے گئے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت کے بیٹے کا 800 روپے کا چالان کٹ گیا‘ ادائیگی کی بجائے گاڑی وہیں کھڑی کرکے چلے گئے۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون پر بات کرنے پرٹریفک وارڈن ظہیر نے وزیر مملکت کے بیٹے کو جو ایم این اے والی نمبر پلیٹ کی گاڑی نمبرایل ڈبلیو آر 6557 میں سوار تھے ہوٹل کے قریب روک لیا وزیر مملکت کے صاحبزادے نے وارڈن سے تلخ کلامی کی وارڈن نے 800 روپے جرمانہ کردیا لیکن وزیر مملکت کا صاحبزادہ جرمانہ ادا کرنے کی بجائے گاڑی وہیں چھوڑ کر چلا گیا جبکہ بعد ازاں وزیر مملکت کے سیکرٹری دیگر افراد کے ساتھ موقع پر پہنچے اور جرمانہ ادا کرکے مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن ظہیر کو نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گاڑی لے کر چلے گئے۔