• news

غلط انجکشن سے پالتو بلے کی ہلاکت ہائیکورٹ میں ویٹرنری ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے غلط انجکشن لگنے سے ہلاک ہونے والے پالتو بلے کی ہلاکت کا مقدمہ ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف درج کرنے کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر عطیہ مسعود چودھری نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ویٹرنری ڈاکٹر اویس کیخلاف اس کے پالتو بلے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ویٹرنری ڈاکٹر اویس انیس نے ان کے پالتو بلے کو غلط انجکشن لگا کر ماردیا۔ ڈاکٹر اویس انیس بلے کی دیکھ بھال کے لئے ایک وزٹ کا چھ ہزار روپے وصول کرتا تھا عدالت نے ایس ایچ او نواب ٹائون سے پندرہ روز میں تحریری جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن