الطاف کی تقاریر پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الطاف حسین کی تقاریر اور ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے آئینی درخواست دائرکر دی گئی۔ وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین نے پاکستان توڑنے کی بات کر کے ملک سے غداری کی۔ ایم کیو ایم تشدد اور قتل و غارت گری کو فروغ دے کر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا رہی ہے درخواست میں پیمرا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوا ہے جس سے الطاف حسین کی تصویر اور تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔ عدالت الیکشن کمشن کوایم کیوایم پرپابندی کے احکامات دے۔