• news

ممبئی: سی بی آئی نے اداکارہ جیاخان کی موت کا کیس دوبارہ کھول لیا، آدتیہ پنچولی کے گھر پر چھاپہ

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی کے افسروں نے اداکارہ جیا خان کی پراسرار موت کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز ممبئی میں اداکار آدتیہ پنچولی کے گھر پر چھاپہ مارا اور مختلف کمروں کی تلاشی لی۔ انہوں نے آدتیہ پنچولی کے بیٹے اور جیاخان کے سابق دوست سورج پنچولی کے کمرے سے ضروری کاغذات اور اشیا قبضے میں لے لیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ جیا خان 3 جون 2013 کو اپنے فلیٹ میں پھندے سے لٹکی پائی گئی تھیں۔ کہا یہ جارہا ہے کہ انہوں نے سورج پنچولی کی بے وفائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی تاہم جیاخان کی والدہ رابعہ نے ممبئی ہائیکورٹ میں اپنی بیٹی کی موت کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ ہائیکورٹ کے حکم پر سی بی آئی کے حکام نے آدتیہ پنچولی کے گھر چھاپہ مارا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن