• news

بھارت کے خلاف سیریز میں نشریاتی حقوق رکاوٹ نہیں، معاملات حل کر لیں گے: شہریار

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ کرکٹ سیریز میں نشریاتی حقوق رکاوٹ نہیں بنیں گے اور دونوں بورڈز جلد مل بیٹھ کر معاملہ حل کر لیں گے۔ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم اگست میں پاکستان کا دورہ کرئے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی قومی ٹیم کو دورہ پاکستان بھجوانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز ہار گئی لیکن ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ بنگلہ دیش بورڈ کو پاکستان کے جوابی دورے کی دعوت دی جس پر انہوں نے آئندہ دو سال میں ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی حامی بھر لی ہے۔ پاکستان بھارت سیریز کی مفاہمی یادداشت پر پچھلی حکومت کے دور میں سائن ہوا تھا اور نئی حکومت سے گرین سگنل ملتے ہی سیریز کھیلنے کو تیار ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی یقین دلایا ہے کہ وہ پاکستان بھارت سیریز کے لئے پرعزم ہیں۔سیریز کے میڈیا رائٹس پر بھارتی بورڈ کو تحفظات ضرور ہیں مگر انہیں جلد حل کر لیا جائیگا ۔ جگموہن ڈالمیا نے یقین دہانی کرائی پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر غور کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن