• news

راہداری منصوبہ کیلئے 250 ارب روپے مختص کئے جائینگے، احسن اقبال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا 74 فیصد ترقیاتی بجٹ جاری ہو چکا ہے۔ راہداری روٹ میںایک انچ کی بھی تبدیلی ثابت ہو گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ راہداری کی حفاظت کے لئے 10 ہزار اہلکاورں پر سکیورٹی فورس تیار کی جا رہی ہے۔ اگلے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے ہو گا۔ اس میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ جون تک 500 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کر لیا جائے گا۔ 250 ارب روپے راہداری منصوبے کے لئے مختص کئے جائیں گے۔ اقتصادی راہداری کے 3 روٹس پر کام جاری ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ مظفر آباد مانسہرہ ہوائی اڈوں کی تعمیر بھی ہو گی۔ وفاقی وزارت پانی و بجلی نے جھنگ اور قصور میں 7 ایل این جی پاور پلانٹس کے لئے 74 ارب روپے مانگے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن