افغان سیکورٹی فورسز سے جھڑپ ‘ 8 پاکستانی طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ
کابل (آئی این پی) افغان سیکورٹی فورسز نے صوبہ نورستان میں جھڑپ کے دوران 8 پاکستانی طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جمعرات کو افغان میڈیا کے مطابق بارڈر پولیس کے ایک سینئر کمانڈر نے بتایا ہے کہ جھڑپ گزشتہ رات ضلع وائیگال میں ہوئی جس میں 8 پاکستانی طالبان عسکریت پسند مارے گئے۔ پولیس کمانڈر نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف تھے۔ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔