• news

جمہوریت کو چلنے دیا جائے‘ اقتصادی راہداری ملک کیلئے بہت اہم ہے: زرداری

اسلام آباد (آن لائن+ خبرنگار خصوصی) سابق صدر  آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو چلنے دیا جائے، اقتصادی راہداری منصو بہ  ملکی  ترقی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے نو منتخب سینیٹرز کے اعزاز میں  ظہرانہ  کے موقع پر کیا۔ زرداری نے کہا کہ ارکان جمہوریت کے فروغ کیلئے سینٹ میں کردار ادا کریں۔سندھ کیلئے قومی مالیاتی ایوارڈ کے معاملے میں وزیراعظم نوازشریف سے مثبت بات چیت ہوئی ہے، ہمیں امید ہے کہ اقتصادی راہدری منصوبے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔کابل کا دورہ بہت مثبت رہا،پاک افغان تعلقات بہترہورہے ہیں ۔ ملک کی بقاء اور استحکام جمہوریت میں ہے۔ انہوں نے پارلیمانی پارٹی کو حالیہ دورہ افغانستان کے بارے میں آگاہ کیا کہ دورہ افغانستان بہت کامیاب رہا۔ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس نے  مبینہ دھاندلی بارے قائم جوڈیشل کمشن کی کارروائی  اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کا جائزہ لیا ۔اعتزاز احسن نے  جوڈیشل کمشن کی کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دی  علاوہ ازیں صدر زرداری سے فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، دونوں رہنمائوں نے سانحہ کراچی پر تشویش کااظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن