سیالکوٹ: چارواہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ چناب رینجرز نے گنیں خاموش کرا دیں
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی جس پر چناب رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنیں خاموش کرا دیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا۔ واضح رہے بھارت میں مودی سرکارکے آنے کے بعد سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔