سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: بلال کی سنچری، سیالکوٹ سٹالینز نے ایبٹ آباد فالکنز کو شکست دے دی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پشاور پینتھرز نے راولپنڈی ریمز کو سات وکٹوںسے شکست دیدی۔پشاور پینتھرز نے ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈی ریمز نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنائے ۔خرم شہزاد16‘نوید ملک57‘زاہد منصور34‘سہیل تنویزچار‘محمد نواز صفر‘طیب ریاض ایک سکور بنا کر آئوٹ ہوئے۔ حماد اعظم 23اور جمال انور دو رنز پر ناقابل شکست رہے۔عمران خان جونیئر نے تین ‘عمران خان نے دو جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی ۔پشاور پینتھرز نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ رفعت اللہ مہمند13‘اسراراللہ 26 اور افتخار احمد 32رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔عادل امین 53اور محمد رضوان 14رنز پر ناقابل شکست رہے۔محمد عامر‘محمد اصغر اور حماد اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔عادل امین اور عمران خان کو مشترکہ طور پرمین آف دی میچ قرار دیاگیا۔دوسرے میچ میں سیالکوٹ سٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے ٹورنا منٹ میں پہلی بار ڈبل سنچری سے زائد کا مجموعہ سجایا ۔ بلال آصف کے43گیندوں پر 114رنز کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر240رنز بنائے ۔ان کی اننگز میں 10چھکے اور 8 چوکے شامل تھے ۔مختار احمد 27‘ نعمان انور 13‘ حارث سہیل 10رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔شعیب ملک 56رنز پر ناقابل شکست رہے ۔جنید خان نے دو جبکہ یاسر شاہ اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم 17.3اوورز میں 153رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔جنیدخان 36‘کامران غلام 29‘عدنان رئیس28اورہارون 22رنز بناکر نمایاں رہے۔اسامہ میر نے چار وکٹیںحاصل کیں ۔بلال آصف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔